ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’دیش بھکت ‘بی جے پی ایم ایل اے اوپی شرما کا متنازعہ بیان، پولیس والوں کو بتایا جوکر

’دیش بھکت ‘بی جے پی ایم ایل اے اوپی شرما کا متنازعہ بیان، پولیس والوں کو بتایا جوکر

Wed, 04 Apr 2018 00:46:06    S.O. News Service

نئی دہلی،03؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)دیش بھکتی کاسرٹیفیکٹ بانٹنے والی بی جے پی ممبر اسمبلی وپی شرما نے پولیس اہلکاروں کو لے کر متنازعہ بیان دیا ہے۔یہی بیان اگرکسی اورطرف سے دیاجاتاتودیش کااپمان اوردیش دروہی کافرمان جاری ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کنٹرول روم(ایف سی آر)میں شامل پولیس اہلکار جوکر ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی سی آر کے اندر ایسے لوگ رکھے ہوئے ہیں جو یک ہوامیں اڑ جائیں گے۔ تھکے، ریٹائر ،جوکر جمع کرکے آپ لوگوں کے گھر فوری طور پر کارروائی کے لئے بھیج رہے ہیں؟ ایف سی آرمیں ایسے لوگ کیوں بھیج رہے ہو جو خود پٹ جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی آر میں خاتون کانسٹیبل کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔سب کچھ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوا ہے۔وپی شرما کے مطابق کے ہفتہ کی رات ان کے پریت وہار واقع رہائش کے باہر کچھ لوگ گاڑی میں بیٹھ کر شراب پی رہے تھے۔وہاں موجود سیکورٹی گارڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس کے بعد شراب پی رہے لوگوں نے گارڈ اور ممبر اسمبلی اوپی شرما کا نام لے کر کہا کہ ممبر اسمبلی کو گولی مار دیں گے۔بقول ممبر اسمبلی، جب پی ایس او نے ان پینے والوں کو سمجھانے کی کوشش کی تو خواتین اور مرد نے صرف مارپیٹ ہی نہیں کی بلکہ پولیس اہلکار کی وردی بھی پھاڑ دی۔100 نمبر پر کال کیا تو ایک ایک کر وہاں 6پی سی آر آکر کھڑے ہو گئے، لیکن وہ شراب پینے والے ایک گھنٹے تک ننگا ناچ کرتے رہے۔شرما نے کہا کہ یہ سب انہوں نے نشے میں کیا یا اس کے پیچھے کوئی سازش ہے،یہ جانچ پڑتال کا موضوع ہے۔6 پی سی آر کی گاڑیاں وہاں موجود تھیں اور 4 لوگ وہاں ننگا ناچ رہے تھے۔ممبر اسمبلی ایک شخص نہیں بلکہ سیٹ ہوتا ہے، جسے پولیس سیکورٹی نہیں دے پا رہی ہے۔بی جے پی ممبر اسمبلی وپی شرما کا الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ان کے اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔دیر تک پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ممبر اسمبلی کا الزام ہے کہ 31 مارچ کی رات کچھ لوگ ان کے پریت وہار واقع رہائش کے باہر گاڑی میں شراب پی رہے تھے۔چوکیدار نے انہیں ٹوکا تو وہ جھگڑنے لگے۔گولی مارنے کی دھمکی دینے لگے۔


Share: